0
Sunday 5 Nov 2023 02:09

پاراچنار پر دہشتگردوں کی لشکر کشی کیخلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ، علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاراچنار پر دہشتگردوں کی لشکر کشی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین  سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، سیکرٹری سید علی حسن نقوی، مولانا منہال حسین بنگش و دیگر نے کہا کہ ایک طرف مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدہ حالات مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی جارحیت جاری ہے تو عین اسی وقت ملک خداداد پاکستان کے بارڈر پاراچنار پر طالبان دہشتگردوں نے بھارتی اور صہیونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لشکر کشی کی جو ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے، 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر پارہ چنار غزہ کی طرح مسلسل طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر رہتا ہے، جہاں ہر سال خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے پرامن اور وطن کے وفادار عوام پر جنگ مسلط کرنے والے شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مذموم مقاصد پر مبنی ملک دشمن دہشت گردوں کی بہیمانہ سازش ہے، پارہ چنار ایک حساس اور دفاعی حوالے سے انتہائی اہم علاقہ ہے، جس کا بدامنی کی لپیٹ میں آنا تشویشناک ہے، ریاست اور سیکورٹی ادارے اس جنگ کو بروقت روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نو روز سے جنگ کی آگ میں سلگتے ہوئے پارہ چنار کے محب وطن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو اس جنگ کے روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ فی الفور پاک و افغانستان بارڈر کو مکمل باڑ لگا کر سیل کرے۔ احتجاجی مظاہرے میں سید کلیم عباس، مولانا اشرف حسین کاشفی، مولابا سید باقر حسین نقوی، عظیم جاوا، ناصر الحسینی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز  کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1093429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش