متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے 25ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ تقریب میں صوبائی وزراء، مبین جمانی، ڈاکٹر سعد نیاز، رعنا حسین، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹریز بھی شریک تھے۔ 25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالائسز کے ماہرین، سینئر سول اور فوجی افسران اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر جسٹس (ر) مقبول باقر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 200 ملین سے زیادہ آبادی کا ملک ہیں، 2025ء تک ہمارے درمیان مڈل کلاس میں 100 ملین افراد ہوں گے، سیکورٹی ترقی تعلیم اور صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کی بھی کوشش کی ہے، صوبہ سندھ حال ہی میں اپنے ایک مشکل ترین دور سے گزرا ہے، 2022ء کے تباہ کن سیلاب نے 23 اضلاع کی آبادی کو بے گھر کردیا، حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کو یقینی بنایا اور سڑکوں، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی انفرااسٹیکچر کی سہولیات کو دوبارہ بحال کیا ہے، سیلاب تباہی کے باوجود ہم شاندار مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial