0
Tuesday 31 Oct 2023 20:37

سندھ کابینہ کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت نگراں کابینہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی کیلئے 4.5 ارب روپے مختص کرنے کے علاوہ گندم سبسڈی کے تحت 25 ارب واجبات کی ریٹائرمنٹ  اور کم از کم اجرت  32 ہزار روپے کی منظوری سمیت این آئی سی وی ڈی کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگیجو، سیکرٹری خزانہ کاظم جتوئی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے غزہ پر اسرائیلی غیر انسانی حملوں اور فلسطین میں معصوم لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں کو نشانہ بنایا حتی کہ ہسپتال کو بھی نہیں بخشا۔ کابینہ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ کابینہ نے کہا کہ یہ بے رحمانہ حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1092477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش