متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ اس موقع پر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت دیگر متحدہ رہنما بھی موجود تھے۔ ریلی میں ایم کیو ایم کارکنان سمیت جے ڈ ی اے، اے این پی، جے یو آئی کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شاہراہ فیصل پر منعقدہ احتجاجی ریلی سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، اہل سنت عالم دین ڈاکٹر جمیل راٹھور، جے یو آئی (ف) کے مفتی عطا اللہ، جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمد سومرو، جی ڈی اے کی رہنما ناہید عباسی، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم، جمعیت اہلحدیث کے عبدالخاق فریدی، اے این پی کے شاہی سید، رکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کشور زہرا، اشرف قربان، انصار برنی ٹرسٹ کے انصار برنی، مسلم لیگ (ن) کے اسد عثمانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب میں سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکمراں غزہ کے مظلوموں کیلئے نہیں اٹھے تو تاریخ تمہیں معاف نہیں کر ے گی، آج تجدید عہد وفا کا دن ہے تمہاری وفاداری کا امتحان ہے اور مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ آخری جنگ کا آغاز ہے، حکومت نکلے نا نکلے عوام سڑکوں پر ہیں، اگر حکمراں غزہ کے مظلوموں کیلئے نہیں اٹھے تو تاریخ تمہیں معاف نہیں کر ے گی، آج تجدید عہد وفا کا دن ہے تمہاری وفاداری کا امتحان ہے اور مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial