متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنر ہاؤس کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر سول سوسائٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہندو، عیسائی اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آپ تمام افراد کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملہ جنگی جرائم ہیں، پناہ گزین کیمپوں، چرچ اور اسپتال کو نشانہ بنانا اسرائیل کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے، عالمی برادری کو اسرئیلی افواج کی بربربیت کا نوٹس لینا چاہیئ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گذارش ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مسلم امہ کے لئے یہ ایک امتحان ہے، اسے متحد ہونا پڑے گا، پاکستان اقتصادی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں معیشت کو ترقی دینے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر یک زبان ہوکر احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہر جگہ احتجاج کروں گا، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا بھی جاکر احتجاج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کا مشکور ہوں جو یہاں آئے، سول سوسائٹی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فلسطینیوں کے لئے امداد لے کر مصر جاؤں گا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial