0
Thursday 19 Oct 2023 15:40
بے نظیر بھٹو وہ پہلی وزیراعظم تھیں جنہوں نے فلسطین اور غزہ کا دورہ کیا

ہمارا وزیراعظم فلسطین کا بھی نمائندہ ہے، انہیں فلسطین کیلئے آواز اٹھانی پڑے گی، بلاول بھٹو

جب تک پاکستان ہے تب تک فلسطین کے عوام اکیلے نہیں ہو سکتے
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں آج ہم اپنے شہیدوں کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں وہیں ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ناصرف کراچی بلکہ اس ملک کے ہر ضلع میں جمع ہوئے ہیں تاکہ ہم دنیا کو اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کو دکھا سکیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں، یہ کراچی کے عوام فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر سانحہ کارساز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان ہے تب تک فلسطین کے عوام اکیلے نہیں ہو سکتے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اس ملک کی وزیراعظم ہوتے ہوئے وہ پہلی وزیراعظم تھیں جنہوں نے فلسطین اور غزہ کا دورہ کیا تاکہ دنیا کو دکھا سکیں کہ پاکستان کی منتخب وزیراعظم حق کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آج جس ظلم کے ساتھ فلسطینی عوام کو مارا جا رہا ہے ہر پاکستانی ناصرف اس کی مذمت کرتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ حکومت پاکستان، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آپ صرف پاکستان کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ آپ فلسطین کے بھی نمائندے ہیں، آپ فلسطین کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے، آپ کو ان کے لیے آواز اٹھانا پڑے گی، ان کے لیے بولنا پڑے گا اور ان کے لیے جو بھی ہو سکتا ہے آپ کو کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ باقی سب چیزوں پر ہر تقسیم ہیں لیکن مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے ہم متحد اور ایک ہیں اور اگر ہم اپنے باقی مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسی قسم کی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1089570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش