0
Wednesday 11 Oct 2023 20:01

کوئٹہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد آج ہوا۔ جس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اور غیر ملکی کرنسی و منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں سمیت اہم معاملے پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے صوبائی ایپکس اجلاس کی صدارت نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کی، جبکہ آرمی چیف اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت بلوچستان کی نگران کابینہ کے اراکین اور فوج کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران فارم کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ اور انسداد منشیات آپریشنز، مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسکے علاوہ غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات اور بلوچستان میں SIFC کے اقدامات پر پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے زور دیا کہ صوبے کے امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی سطح پر SIFC کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ہر صوبے میں علاقے کے لوگوں پر اثر ہونا چاہئے۔ بلوچستان کانوں اور معدنیات سے مالا مال ہے اور اس شعبے میں ترقی سے علاقے کے لوگوں کے لئے معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ ذراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری پر بھی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ نگران وزیراعظم نے اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ مقصد وسائل کی لوٹ مار اور ان سرگرمیوں سے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1087504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش