0
Monday 2 Oct 2023 00:53

کربلا میں چہلم امام حسینؑ پر کیا دیکھا؟ لیاقت بلوچ کے حیران کن تاثرات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم وحدت مسلمین کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے، ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں تمام مسالک کی وحدت کو یقینی بنایا، تمام مکاتب فکر کے علماء کا ہر طرح کے حالات میں ملی یکجہتی کو قائم رکھنا بڑا جہاد ہے، آج پاکستان کی معیشت ہاتھوں سے نکل رہی ہے، زکواۃ کے نظام کو چھوڑ کر سود کی لعنت کو قبول کرنے سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، خود انحصاری اور خود اعتمادی ہی پاکستان کے معاشی بحرانوں کا علاج ہے، آج پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، آج عدلیہ کے فیصلوں کی قدر و قیمت نہیں، آئین کی حکمرانی ہی مسائل کا واحد حل ہے، آج پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، چھڑی اور بندوق کی طاقت سے نہیں، جمہور کی طاقت سے ملک سنورے گا، بروقت اور شفاف انتخابات آج وقت کی اشد ضرورت ہیں، آج نظام مصطفیٰ کے غلبے کی بات کرنے والی دینی قیادت کو مل کر سب کا مقابلہ کرنا ہوگا، آج دینی بنیادوں پر قومی ترجیحات کیلئے دینی جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1085298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش