QR CodeQR Code

کربلا میں چہلم امام حسینؑ پر کیا دیکھا؟ لیاقت بلوچ کے حیران کن تاثرات

2 Oct 2023 00:53

پیغمبر اعظم کانفرنس سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ چھڑی اور بندوق کی طاقت سے نہیں، جمہور کی طاقت سے ملک سنورے گا، بروقت اور شفاف انتخابات آج وقت کی اشد ضرورت ہیں، آج نظام مصطفیٰ کے غلبے کی بات کرنیوالی دینی قیادت کو ملکر سب کا مقابلہ کرنا ہوگا، آج دینی بنیادوں پر قومی ترجیحات کیلئے دینی جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم وحدت مسلمین کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے، ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں تمام مسالک کی وحدت کو یقینی بنایا، تمام مکاتب فکر کے علماء کا ہر طرح کے حالات میں ملی یکجہتی کو قائم رکھنا بڑا جہاد ہے، آج پاکستان کی معیشت ہاتھوں سے نکل رہی ہے، زکواۃ کے نظام کو چھوڑ کر سود کی لعنت کو قبول کرنے سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، خود انحصاری اور خود اعتمادی ہی پاکستان کے معاشی بحرانوں کا علاج ہے، آج پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، آج عدلیہ کے فیصلوں کی قدر و قیمت نہیں، آئین کی حکمرانی ہی مسائل کا واحد حل ہے، آج پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، چھڑی اور بندوق کی طاقت سے نہیں، جمہور کی طاقت سے ملک سنورے گا، بروقت اور شفاف انتخابات آج وقت کی اشد ضرورت ہیں، آج نظام مصطفیٰ کے غلبے کی بات کرنے والی دینی قیادت کو مل کر سب کا مقابلہ کرنا ہوگا، آج دینی بنیادوں پر قومی ترجیحات کیلئے دینی جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1085298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1085298/کربلا-میں-چہلم-امام-حسین-پر-کیا-دیکھا-لیاقت-بلوچ-کے-حیران-کن-تاثرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com