متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، سابق رکن سندھ اسمبلی انتھونی نوید و دیگر نے سینٹ پیٹرک چرچ جاکر بشپ بینی ٹریوس اور دیگر سے ملاقات کی اور سانحہ جڑانوالہ پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور اس سانحہ پر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ بعد ازاں سعید غنی اور بشپ بینی ٹریوس نے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں پولیس نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہیئے تھا، اس کیس کی تحقیقات میں پولیس کی نااہلی کو بھی دیکھنا چاہیئے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ یہ ملک اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے، جڑانوالہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، اس واقعے نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب کسی بھی طرح ان واقعات کی اجازت نہیں دیتا، ہم دنیا بھر میں اپنا کیس لڑ رہے تھے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی ہوئی ہے اور چند عناصر نے ہمارے مقدمے کو بھی کمزور کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چرچ پر حملے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں، پنجاب حکومت نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial