0
Tuesday 18 Jul 2023 15:29
جان دے دینگے لیکن عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، علامہ راجہ ناصر

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان پیغام غدیر و عاشورا کانفرنس کی ویڈیو رپورٹ

پاراچنار کے غیور نڈر محب وطن شیعہ مسلمانوں کو شکست دینا ناممکن ہے، خطاب
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں عظیم الشان پیغام غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا، جبکہ اس موقع پر علامہ سید حسن ظفر نقوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، مولانا سید باقر عباس زیدی، مولانا صادق جعفری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مولانا مختار احمد امامی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا حامد حسین مشہدی، علامہ باقر حسین زیدی، مولانا ملک غلام عباس، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزاداری سمیت ملی تنظیموں کے رہنماؤں، علماء کرام، ذاکرین عظام، خواتین سمیت بڑی تعداد میں عاشقان غدیر و عاشورا نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے۔ کانفرنس کے دوران شاعر اہلبیتؑ ظفر عباس ظفر, نوحہ خواں صبیب عابدی و شادمان رضا نے بارگاہ امامت و ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1070185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش