1
1
Wednesday 12 Jul 2023 02:17

پاراچنار پر لشکرکشی، آئی ایس او کراچی کا گورنر ہاؤس پر احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پاراچنار میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی لشکر کشی کے خلاف نمائش چورنگی تا گورنر ہاؤس سندھ احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گی، ریلی میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء مولانا ناظر عباس تقوی، آئی ایس او کراچی کے ڈویژن صدر دیباج عابدی اور معروف ذاکر اہل بیتؑ علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار گزشتہ دو روز سے جنگی علاقہ کا منظر پیش کررہا ہے، پاراچنار کے شیعہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، ان پر لشکر کشی پاکستان پر لشکر کشی ہے، تکفیری دہشت گرد گروہ سرحدی باڑ کو اکھاڑ کر پاکستان کی سرزمین پر داخل ہوچکے ہیں مگر افسوس حکومت وقت اور ریاستی ادارے اب تک ان کے خلاف نہ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرسکے بلکہ مجرمانہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلے زمینی تنازعہ کو فرقہ وارنہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی پھر اس میں افغانستان سے تکفیری طالبانی دہشتگردوں کو شامل کیا گیا جو کہ وہاں رہنے والے لاکھوں مقامیوں پر دو روز سے حملہ آور ہیں، مگر افسوس حکومت وقت اور عسکری اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کے اس وقت میں مسلمانان پاکستان اپنے پاراچنار کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان پر مسلط کی گئی جنگ پر تشویش میں ہیں، حکومت وقت و عسکری ادارے فوری اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1069049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
سلامت رہیں امامیہ جوان
ہماری پیشکش