0
Tuesday 11 Jul 2023 03:08

پاراچنار پر لشکر کشی کے خلاف کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت پاراچنار میں طالبان دہشت گردوں کی لشکر کشی کے خلاف خراسان تا نمائش ریلی نکالی گی جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے علامہ صادق جعفری اور سماجی رہنما خالد راؤ نے خطاب کیا اور علامہ مبشر حسن نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ احتجاجی ریلی میں مولانا اشرف حسین کاشفی، عزادری سیل کے صدر رضی حیدر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ پاراچنار میں پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن پر طالبان کا حملہ باعث تشویش ہے، پاراچنار کے شیعہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار پر طالبان کی دہشت گردوں کی لشکر کشی پر امپورٹڈ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، محرم الحرام سے قبل شیعہ قوم پر حملے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، حکومت اور ریاستی ادارے پاراچنار میں جنگ بندی کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام سے قبل ایک سازش کے تحت ملک بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دیا جارہا ہے، ملک بھر کی محب وطن عوام میں اپنے پاراچنار کے بھائیوں کے لئے تشویش پائی جاتی ہے، ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں کو لگام دیں ورنہ پاکستان بھر کی سڑکیں لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے گونج اٹھیں گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1068815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش