0
Wednesday 12 Jul 2023 00:16

کراچی میں جلوس و جشن بسلسلہ یوم تکمیل دین و ولایت امام علی علیہ السلام

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس، تحریک بیداری امت مصطفیؐ، آئی ایس او، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ فورم، ابو طالبؑ فاؤنڈیشن، القائمؑ فاؤنڈیشن، سول سوسائٹی، یوتھ فاونڈیشن اور پاک محرم ایسوسی ایشن سمیت دیگر ملی تنظیموں اور اہلیان سولجر بازار کی جانب سے عظیم الشان سالانہ جلوس و جشن بسلسلہ یوم تکمیل دین و ولایت امام علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس و جشن میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے جلوس کی رہنمائی کے لئے الخدام اسکاوٹس، فاطمیہؑ گرل گائیڈز اور صادقین اسکاوٹس کے رضاکار موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر حسینی، بزرگ اہلسنت عالم دین مولا شاہ فیروز الدین رحمانی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یوم غدیر روز تکمیل دین ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے مولائے کائناتؑ کی ولایت کا اعلان وہ حکم خداوندی تھا جسے غدیر خم میں کم وبیش ڈیرھ لاکھ افراد نے سنا، ذکر علیؑ حق و باطل کی شناخت کے لئے سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1068813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش