0
Sunday 9 Jul 2023 00:20
عزاداری امام حسینؑ پر کسی پابندی کو برداشت نہیں کرینگے، شیعہ رہنماء

جعفریہ الائنس کے تحت نشتر پارک کراچی میں عزاداری کانفرنس، ویڈیو رپورٹ

توہین قرآن کی شدید مذمت، پاکستانی حکومت سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے، مطالبہ
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی نشتر پارک میں اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی نے کی۔ کانفرنس میں کراچی بھر کی شیعہ جماعتوں اور اکابرین ملت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ ناظر عباس تقوی، سید شبر رضا، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ اصغر شہیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی، علامہ ڈاکٹر علی عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ بدرالحسن عابدی، علامہ طالب موسوی، علی حسین نقوی، شمس الحسن شمسی، میثم عابدی، غیور عباس، ثروت حسین سمیت علماء کرام، ذاکرین عظام اور تنظیمی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تنظیم عزا، پاک محرم ایسوسی ایشن، مجلس ذاکرین امامیہ، ہیئت آئمہ مساجد سمیت شیعہ مساجد کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں، اسکاؤٹس تنظیمیں، پرمٹ ہولڈرز، بانیان مجالس، بانیان جلوس عزا سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1068291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش