0
Tuesday 4 Jul 2023 17:28

سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن سوزی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ صادق جعفری، ڈاکٹر صابر ابومریم، عبدالوحید یونس، مولانا اسحاق قرآتی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مولانا ملک غلام عباس، قاری ادریس، مولانا نشان حیدر، مولانا بشیر انصاری، رضی حیدر، ذوالفقار علی بھٹو، قیصر رضا، قیصر زیدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سوئیڈن کی حکومت واقعہ میں ملوث گستاخ کو سخت سزا دے، قرآن کی بے حرمتی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کا کردار مجرمانہ ہے، سوئیڈن میں توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں، حکومت پاکستان سوئیڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کریں، تمام عالم اسلام سوئیڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔آخر میں سوئیڈن کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1067538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش