0
Thursday 29 Jun 2023 14:22

کراچی میں عارف کامل مولانا آغا جعفر نقویؒ کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی اجتماع، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام معلم اخلاق و عرفان، عارف کامل حضرت مولانا سید آغا جعفر نقویؒ مرحوم کی برسی کے موقع پر امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں آغا جعفر نقویؒ کے شاگردان سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ عقیل عباس صادقی و غلام حسین گوکل نے خطاب کیا۔ تعزیتی اجتماع میں شاعر اہلبیتؑ جعفر عسکری جعفر نے اپنے مخصوص انداز میں عارف کامل حضرت مولانا سید آغا جعفر نقویؒ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی اجتماع کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (ع) سے ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1066682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش