0
Wednesday 21 Jun 2023 21:25

ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا اور ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی، عبدالوسیم، رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، رکن مسعود محمود اور رکن علماء کمیٹی زہیر عابدی و دیگر سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں علامہ محمد صادق جعفری، صدر عزاداری کونسل کراچی ڈویژن رضی حیدر رضوی، ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، سیکریٹری نشرواشاعت معمبر رضا، رکن پولیٹیکل کونسل فرحت عباس، رکن پولیٹیکل کونسل و صدر ضلع ملیر احسن عباس رضوی، اطہر حسین جعفری اور محمد کاشان شامل تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم وفد نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد اور درست گنتی کیلئے بھرپور آواز اٹھانے پر ایم کیو ایم کی کوششوں کو سراہا۔ اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مطالبے پر ایم این ایز و ایم پی ایز کو محرم الحرام سے قبل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا۔ آخر میں علامہ محمد صادق جعفری نے وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور معاشی و سیاسی استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
خبر کا کوڈ : 1065290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش