1
Wednesday 7 Jun 2023 17:06

امام خمینی کی 34ویں برسیؒ، متحدہ علماء محاذ کے تحت سیمینار سے علماء مشائخ کا خطاب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت اور مولانا انتظار الحق تھانوی کی زیر سرپرستی امام خمینیؒ کی 34ویں برسی پر سیمینار بعنوان ''بیت المقدس و وحدت امت کیلئے امام خمینی کا کردار'' میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینیؒ نے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور وحدت امت کیلئے رمضان کے آخری جمعة الوداع کو یوم القدس اور رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ولادت باسعادت پر ہفتہ وحدت منانے کا جرأت مندانہ قابل تقلید و ستائش پیغام دیا، جس کے بہتر نتائج آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین المسالک ہم آہنگی، وحدت امت اور فلسطین و کشمیر کیلئے عظیم الشان جذبہ حریت و بیداری کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ علماء مشائخ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سنگین حالات میں امام خمینیؒ جیسی صالح، عادل، مدبر، مفکر، بوریا نشین درویش صفت قیادت کی ضرورت ہے، امام خمینیؒ اور ان کی پیش رو قیادت نے جمہوری اسلامی ایران کو مختلف سخت ترین امریکی پابندیوں کے باوجود تاحال ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا ہوا ہے۔ سیمینار سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید طاہر جمال تھانوی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ حسن شریفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ علی سرکار نقوی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی اور حسین شاہ رحمانی نے بارگاہ رسالتؐ و اہل بیت اطہارؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1062387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش