Monday 5 Jun 2023 04:45
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
ممتاز سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے صف اول کے رہنما شہید خرم ذکی کی ساتویں برسی کے موقع پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید کو ان کی بہادری اور استقامت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس برسی کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں کیا گیا تھا جس میں شہید کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں علماء کرام نے شہید خرم ذکی کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مجلس عزا سے خطاب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے پرنسپل علامہ حیدر نقوی نے کیا۔ مجلس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ شہید خرم ذکی ملت جعفریہ کا وہ نڈر اور بہادر سپاہی تھا کہ جس نے اپنی پوری زندگی اہلبیت (ع) کے پیغام کو دشمن کی صفوں میں پہنچانے میں صرف کردی، ایسے حالات میں کہ جب لوگ خوف کا شکار تھے خرم ذکی دشمن کے گھروں میں پہنچ کر انہیں مؤدت اہل بیت (ع) اور پیغام اہل بیت (ع) کی دعوت دیتا تھا، یقیناً دشمن نے خرم ذکی کو شہید کرکے ہم سے ایک بہادر اور نڈر سپاہی چھینا ہے لیکن اس کا یہ راستہ زندہ رہے گا اور احباب خرم ذکی اس شہید کے راستے کو زندہ رکھیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

خبر کا کوڈ : 1062021
منتخب
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
19 Jan 2025
19 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025