1
2
Monday 5 Jun 2023 03:41

آئی ایس او کے تحت جامعہ اردو کراچی میں سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ اردو گلشن کیمپس یونٹ اور دفتر مشیر امور طلباء کی جانب سے سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس میں خطابت علامہ سید صادق رضا تقوی اور مفتی فیصل عزیز بندگی نے کی اور اپنے علم سے سامعین کو مستفید کیا جبکہ منقبت خوانی کے فرائض شاہد بلتستانی نے انجام دیئے۔ بعدازاں مفتی فیصل عزیز بندگی کی امامت میں نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی۔ بعد از نماز پروگرام کی دوسری نشست میں مولانا منظر الحق تھانوی، ہندو اسکالر منوج چوہان اور علامہ اصغر حسین شہیدی نے خطاب کیا اور شرکاء کو حضور اکرم (ص) کی زندگی سے ملنے والے درس اور اسباق پر روشنی ڈالی اور اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنے اور اِس پیغام کو عام کرنے کا درس دیا۔ مقررین نے رسول اکرم (ص) کے نام سے رکھی گئی اِس پر رونق محفل کو جاری و ساری رکھنے کی تلقین کی جس کے بعد عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں احمد رضا ناصری کو اسٹیج پر دعوت دی جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں حضورؐ کی شان میں نذرانہِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام  میں اساتذہ، سینئرز، سابقین امامیہ، یونیورسٹی آفیشلز، آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ، داؤد یونیورسٹی اور عبدالحق کیمپس یونٹ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، اسلامی جمیعت طلباء، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوران پروگرام آئی ایس او جامعہ اردو یونٹ گلشن کیمپس اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے سبیل بھی لگائی گئی۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) سے کیا گیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1061402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ، سلامت رہیں امامیہ برادران
ہماری پیشکش