مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پارہ چنار میں بے گناہ شیعہ اساتذہ کے قتل عام کے خلاف جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، مولانا ملک غلام عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے لبیک یا حسینؑ، ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا، شہادت شہادت سعادت سعادت و دیگر فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ شرکاء نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ احتجاجی مظاہرے کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial