1
1
Monday 10 Apr 2023 03:55

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت القدس کانفرنس و افطار ڈنر

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت القدس کانفرنس و افطار ڈنر کا اہتمام آئیکون لان صفورہ چورنگی پر کیا گیا جس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما سید شاہ عالم زیدی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ نثار قلندری، مولانا رضا حیدر، علامہ باقر حسین زیدی، مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک کمیٹی) کے شمس الحسن شمسی، مولانا جعفر علوی، مولانا امین  انصاری، مفتی داؤد، یعقوب شہباز، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ ملک عباس سمیت دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں شرکائے کانفرنس نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اقتداء میں نماز مغربین ادا کی جبکہ علامہ صادق جعفری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1051468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Mashallah Behtareen
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش