Saturday 1 Apr 2023 04:35
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
ماہ رمضان المبارک میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے دیگر حصوں کی طرح شہر کراچی میں بھی دروس کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کیتھولک ہال سولجر بازار میں پندرہ روزہ 9ویں سالانہ معارف قرآن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں مولانا سید کاظم عباس نقوی قرآن کریم کی سورہ واقعہ کی تفسیر بیان کر رہے ہیں۔ سالانہ معارف قرآن پروگرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں خواتین سمیت عاشقان قرآن کریم روزانہ کی بنیاد پر شرکت کرتے ہیں۔ روزانہ تفسیر قرآن کے دروس کے آخر میں مولانا سید کاظم عباس نقوی شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیتے ہیں۔ سالانہ معارف قرآن پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کاظم عباس نقوی نے کہا کہ قرآن کریم اپنے پڑھنے والوں سے دو مطالبات کرتا ہے، پہلا یہ کہ جتنا آسانی کے ساتھ پڑھا جا سکے قرآن کریم پڑھا جائے، دوسرا مطالبہ پڑھنے والے سے قرآن میں تدبر کرنے، غور و فکر کرنے کا کیا جاتا ہے۔ مولانا سید کاظم عباس نقوی نے کہا کہ قرآن کریم انسان کیلئے دنیا و آخرت میں سو فیصد یقینی کامیابی دینے کیلئے نازل ہوا ہے۔ یکم رمضان سے شروع ہونے والے 9ویں سالانہ معارف قرآن پروگرام پندرہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1049772
منتخب
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
19 Jan 2025
19 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025