خطے کے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان جیسا ایٹمی ملک اپنی حیثیت کھو چکا ہے
پاور کا مرکز امریکا سے مشرق کی جانب شفٹ ہورہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنے کے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ اسلام ٹائمز نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سے ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کیا ہے، جس میں عالمی حالات، خطے کی صورتحال، موجودہ ملکی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial