0
Monday 27 Feb 2023 18:52

دستہ امامیہ کراچی کے تحت حضرت عباسؑ کے یوم ولادت کے موقع پر جشن وفا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ کراچی کے زیرِ اہتمام ولادت باسعادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار (ع) کی مناسبت سے جشن وفا و جشنِ انوار شعبان المعظم کا انعقاد کیا گیا۔ جشن وفا میں پاکستان کے مشہور و معروف منقبت خواں و شعرائے کرام نے بارگاہ معصومین علیہم السلام میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ جشن سے خطاب مولانا حیات عباس نجفی نے کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے اختتامی دعائیہ کلمات ادا کئے۔ قبل ازیں امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے یوم وفا کی مناسبت سے علم حضرت عباس علمدار (ع) پر اسکاؤٹس سلامی بھی پیش کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش