متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن مولائے کائنات امیرالمومنین امام علیؑ ابن ابیطالب علیہ السلام اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی بائیسویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو سے آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین مولانا سید احمد اقبال رضوی نے حضرت امام علیؑ کا جاذبہ و دافعہ اور شہید مظفر کرمانی کی شخصیت سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر قاری مہدی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ ٹاک شو کے بعد مولانا سید کاظم عباس نقوی نے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ یوم شہداء پاکستان کی تقریب میں شہید مظفر کرمانی کے خانوادہ سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شیعہ سنی منقبت خواں حضرات نے بارگاہ مولائے کائنات میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کئے۔ یوم شہداء پاکستان کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial