توہین صحابہؓ اور متنازعہ فوجداری ترمیمی بل سے متعلق علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںمعروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی کا تعلق پاکستان کے معاشی حب کراچی سے ہے، وہ جامعہ امامیہ کراچی کے پرنسپل اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے توہین صحابہؓ اور متنازعہ فوجداری ترمیمی بل و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial