1
2
Friday 22 Jul 2022 00:15
دین و دنیا 28

مباهله، حقانیت اسلام کی سند

علامہ فائز باقری صاحب کی مدلل گفتگو
متعلقہ فائیلیںدین و دُنیا
واقعہ مباہلہ، حقانيت اسلام کی سند
 
مہمان : حجت الاسلام والمسلمین سید فائز باقری 
میزبان: سید انجم رضا
 
مباہلہ کا واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب دین اسلام بلاد عرب میں چہارجانب پھیل چکا ہے اور نجران کے عیسائی مدینہ آکر کئی روز کی گفتگو کے بعددین مبین اسلام کی حقانيت کی دلیل کے لئے ایک میدان میں جمع ہونے کا کہتے ہیں اور پھر میدان مباہلہ میں رسول اکرم کے ہمراہ پنجتن اہل بیتؑ کی زوات مقدسہ دیکھ کر دین اسلام کی حقانیت اور اہل بیتؑ کی عظمت کو مان لیتے ہیں
 
اس انتہائی اہم اور الہی واقعہ میں رسول خدا ص اپنے ساتھ صرف پنجتن پاک علیہم اس لئے لے گئے کہ ان کا تعارف اور پہچان مقصود تھی
اور اسی تعارف اور پہچان کو امیرالمومنین حضرت علی ؑنے خلافت کی شوریٰ میں فخر سے بیان کیا، اوراسی طرح امام موسیٰ کاظم ؑ اور امام رضا ؑ کے عباسی خلفا کے سامنے اپنے ذریت رسول اکرم ص ہونے کے فخر کے طور پہ بیان کیا
شیعہ سُنی روایات کے مطابق آیة تطہیر کی شانِ نزول میں بھی واقعہ مباہلہ ہے
نبی خاتم نے مباہلہ میں فقط پنجتن پاک کو ساتھ لے جاکر امت کو یہ بتایا کہ دینِ اسلام کی محافظ یہی اہلِ بیت ؑ ہیں
اور نبی مکرم ص کے نفس اور وصی و خلیفہ علیؑ و اولادِ علی فاطمہ ہی ہوگی
خبر کا کوڈ : 1005361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Jarrar Haider
Pakistan
JazakAllah bhot khob gufftu MashAllah iltemas e dua
ہماری پیشکش