0
Sunday 27 Oct 2019 13:06

تمام سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے لیڈروں کو رہا کیا جائے، وکلاء لیگل سیل این سی

تمام سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے لیڈروں کو رہا کیا جائے، وکلاء لیگل سیل این سی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سے وابستہ لیگل سیل اور اقلیتی سیل کے زعماء جن میں ایڈووکیٹ شاہد علی، ایڈووکیٹ نیلوفر مسعود، محمد عباس، رتن لال گپتا اور ایڈوکیٹ نذیر احمد شامل ہیں، نے اپنے مشترکہ بیانات میں کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں جاری نامساعد حالات، اقتصادی بدحالی، معاشی بدحالی، سیاسی انتشار اور خلفشار باعث تشویش ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت خصوصاً صدر جمہوریہ اور ملک کے بارسوخ سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کو سخت پالیسی سے گریز کرنے کی تنبیہ کریں جو موجودہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کو اپنے آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کردیا ہے یہ بھارت کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر رقم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر نے دفعہ 370 کی منسوخی کو مسترد کردیا ہے اور برابر اس کے خلاف خاموش احتجاج پر ہیں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کی قید پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا۔
 
خبر کا کوڈ : 824215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش