اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں ملی ٹینسی کی کمر توڑ کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرجیکل سٹرائیک کرکے دہشت گردی کے خلاف اپنی نئی پالیسی کو پہلے ہی واضح کردیا ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ سرحدی آبادی کی حفاظت کے لئے 14000 بنکر تعمیر کئے جائیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریت کا تقاضہ ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو پھر سے کشمیر میں بسایا جائے۔ نریندر مودی نے یہ باتیں اتوار کو وجے پور جموں میں بی جے پی کی ریلی اور اور سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔