QR CodeQR Code

عسکریت کی کمر توڑ کر دم لیں گے، نریندر مودی

4 Feb 2019 08:03

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ سرجیکل اسٹرئیک کر کے دنیا کو بتا چکے ہیں کہ بھارت کی نئی حکمت کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں ملی ٹینسی کی کمر توڑ کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرجیکل سٹرائیک کرکے دہشت گردی کے خلاف اپنی نئی پالیسی کو پہلے ہی واضح کردیا ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ سرحدی آبادی کی حفاظت کے لئے 14000 بنکر تعمیر کئے جائیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریت کا تقاضہ ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو پھر سے کشمیر میں بسایا جائے۔ نریندر مودی نے یہ باتیں اتوار کو وجے پور جموں میں بی جے پی کی ریلی اور اور سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ سرجیکل اسٹرئیک کر کے دنیا کو بتا چکے ہیں کہ بھارت کی نئی حکمت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال کشمیر سے متعلق سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری نے جو خواب دیکھا تھا، اس کا تعاقب کرنے کے لئے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ایس کے آئی سی سی میں پنچوں و سرپنچوں کے اجتماع سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جنگجویت کا مقابلہ کیا جائے گا اور پرامن و خوشحال کشمیر کے لئے جنگجویت کی کمر توڑ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 775977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/775977/عسکریت-کی-کمر-توڑ-کر-دم-لیں-گے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com