0
Thursday 28 Oct 2010 22:02

استعماری طاقتیں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں،قوم انہیں ناکام بنائے گی،ناصر عباس جعفری

استعماری طاقتیں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں،قوم انہیں ناکام بنائے گی،ناصر عباس جعفری
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بابا فرید گنج شکر کے مزار عالیہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایک انتہائی شرمناک اور بزدلانہ حرکت ہے،اولیاء کرام کے مزارات امن و سکون کا مرکز اور محبت و اخوت کے محور ہیں “انہوں نے اولیاء کرام کے مزارات پر حملوں کے پیچھے چھپے ہاتھوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”عالمی سامراج پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں جیسا کہ انہوں نے افغانستان میں کرایا ہے۔علامہ جعفری نے مزید کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور بھارت اپنے داخلی ایجنٹوں کے ذریعے ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کیا جائے اور پھر قیمتی اثاثوں پر قبضے جمانے کی کوشش کرے البتہ پاکستان کی عوام بیدار ہے اور وہ ان تمام حالات کو دیکھ رہی ہے “
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ” اولیاءکرام کے مزارات امن و سکون اور روحانیات کے مراکز ہیں جہاں سے بھائی چارے اور رواداری کا سبق ملتا ہے“
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک دوسرے کی مقدسات کا احترام واجب اور فرض ہے اور جو لوگ ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین کرتے ہیں وہ اللہ کی نہیں بلکہ شیطان اور شیطان صفت طاقتوں کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سب کے لئے مادر وطن ہے سب پر فرض ہے کہ اس کے استحکام کے لئے کام کریں

خبر کا کوڈ : 42062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش