0
Thursday 6 Feb 2025 16:35

کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کرکے کارروائی شروع کی گئی۔ مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔  واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے اور انہوں نے تفصیلات معلوم   کرتے ہوئے مزید احکامات جاری کیے۔

حملہ آوروں نے پولیس چوکی  کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے میں شہید اہل کاروں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 1188997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش