0
Thursday 6 Feb 2025 17:55

کراچی میں ڈمپرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکم

کراچی میں ڈمپرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ مسلسل حادثوں کے بعد کراچی میں ڈمپرز کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات دے دیئے گئے۔ سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کہا کہ شہر میں تمام غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1189025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش