0
Thursday 6 Feb 2025 16:58

غزہ اسرائیل کے ذریعے امریکا کو ملے گا، ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا ایک بار پھر بیان

غزہ اسرائیل کے ذریعے امریکا کو ملے گا، ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا ایک بار پھر بیان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے منصوبے کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ذریعے غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ امریکا آہستگی اور احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا، غزہ تعمیر نو اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ میں ترقی کی تعمیر کے لیے دنیا بھر کی ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، غزہ کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک بن جائے گی۔ گذشتہ روز بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنماء جگہ فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1189040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش