اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون موشے سار نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کے لیے متعصبانہ رویئے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔