اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے عورت مارچ کی سکیورٹی سے متعلق خط پیش کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔ جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔