0
Tuesday 4 Feb 2025 12:47

گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ڈٹ جائیں، علامہ راجہ ناصر

گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ڈٹ جائیں، علامہ راجہ ناصر
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم ایشوز اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔ عوام منظم ہو کر زیادتیوں کا مقابلہ کریں۔ عوام کی اپنی آزاد کردہ سرزمین کے قدرتی وسائل پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت خود کریں۔ آن لائن لیزنگ گرین ٹورازم اور عوامی حقوق کے تحفظ سے خالی لینڈ ریفارمز بل وسائل لوٹنے کی سازش ہے۔ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی حمایت کی باتیں عمران خان کی شخصیت کو خراب کرنے کیلئے گھڑی جا رہی ہیں، ان کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ وہ آج بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی ہے۔ ہمیں ہر صورت ظالم نظام سے مقابلہ کرنا ہے اور ملک کو امریکی غلامی اور مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے، جنھوں نے جعلی حکمران مسلط کر کے ملک کو کھوکھلا اور گروی رکھ دیا ہے۔ مکافات عمل ان کے گلے کا طوق بنے گا بشرطیکہ عوام میدان میں حاضر رہے اور ظالموں کا مقابلہ کریں، چاہے وہ جس شکل میں بھی ہوں۔ امام مہدی عج کی گستاخی کی آڑ میں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ناکام بنانے پر تمام مکاتب فکر کے علما عمائدین و اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1188521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش