گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ڈٹ جائیں، علامہ راجہ ناصر
4 Feb 2025 12:47
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم ایشوز اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔ عوام منظم ہو کر زیادتیوں کا مقابلہ کریں۔ عوام کی اپنی آزاد کردہ سرزمین کے قدرتی وسائل پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت خود کریں۔ آن لائن لیزنگ گرین ٹورازم اور عوامی حقوق کے تحفظ سے خالی لینڈ ریفارمز بل وسائل لوٹنے کی سازش ہے۔ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1188521