اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی رژیم کے وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے فوراً بعد نتانیہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیں گے، لیکن اگر جنگ دوبارہ شروع ہو جائے تو وہ کابینہ میں واپس آ جائیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، علاقائی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر جنگ بندی شروع ہونے کے بعد نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیں گے، لیکن دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں وہ کابینہ میں واپس آئیں گے۔ بن گویر نے جنگ بندی / قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری شکست کا نشان ہے۔