0
Wednesday 15 Jan 2025 20:52

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، 130 امیدواروں کی ٹریننگ شروع

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، 130 امیدواروں کی ٹریننگ شروع
اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں واپڈا اور جی بی آر ایس پی کے تعاون سے ٹیکینکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ کے پہلے بیچ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 14 میں سے 7 شعبوں میں دیامر کے 130 امیدواروں کو تیکنیکی تربیت دی جا رہی ہے۔ جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی ہے، تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل اس پروگرام میں ہزارہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہر ٹرینرز امیدواروں کو مختلف شعبوں میں تھیوری اور پریکٹیکل کلاسز کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1184538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش