اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا۔ واضح رہے کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے جاپان میں احتجاج سے متعلق ایک واقعہ بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہاں اووو کرکے احتجاج کیا جارہا تھا مگر کام بھی جاری رکھا گیا تھا۔ وزیراعظم کے بیان کے بعد گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے۔