0
Thursday 17 Oct 2024 22:52

کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا، سعید غنی

کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تجاوزات، سڑکوں کی مرمت اور دیگر مسائل پر اجلاس طلب کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اجلاس میں تمام ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنرز کو طلب کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 30 سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشاندہی کی جانے والی سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1167064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش