QR CodeQR Code

کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا، سعید غنی

17 Oct 2024 22:52

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ نشاندہی کی جانے والی سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تجاوزات، سڑکوں کی مرمت اور دیگر مسائل پر اجلاس طلب کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اجلاس میں تمام ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنرز کو طلب کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 30 سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشاندہی کی جانے والی سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1167064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167064/کراچی-میں-نالوں-پر-قائم-کمرشل-تعمیرات-کو-مسمار-کیا-جائے-گا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com