0
Wednesday 18 Sep 2024 19:29
روس کے وزیراعظم کی ایس سی او میں شرکت متوقع ہے

روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، اسحاق ڈار

پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات درست میں گامزن ہیں
روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ اسلام آباد میں نائب وزرائے اعظم پاکستان اور روس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے لیے پاکستان روس کا مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں بھی پاکستان اور روس کا تعاون جاری ہے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں اور آج کی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم روس سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور جس میں تجارت، معیشت پر بات چیت ہوئی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بھی آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات درست میں گامزن ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے بہت سے مواقع ہیں، دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ زراعت اورتوانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بہت امکانات ہیں۔

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک نے کہا کہ تجارت، معیشت اور کلچرل کے شعبوں میں تعلقات مضبوط کریں گے، تفصیلی بات چیت ہوئی ہے کہ روس پاکستان کی معیشت میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بزنس اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے، روس کے وزیراعظم کی ایس سی او میں شرکت متوقع ہے۔ الیکسی اوورچک نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

روسی نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ روس رواں برس برکس کی میزبانی کر رہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے اپلائی کیا ہے۔ ہمارے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اتفاق رائے سے پاکستان رکن بن سکتا ہے۔ آخر میں روسی ہم منصب کو جواب دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برکس کی رکنیت کے لیے ایک طریقہ کار ہے، طریقہ کار کے تحت ہی پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے اپلائی کر رہا ہے، تمام رکن ممالک کی اتفاق رائے سے ہی حمایت ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش