QR CodeQR Code

سندھ میں منشیات کیخلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

18 Sep 2024 18:06

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کیلئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کیلئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے، منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس فورس سے اضافی افرادی قوت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، کارروائیوں میں تیزی لانے کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک مربوط اور جارحانہ مہم چلانا، منشیات کے خلاف طویل المدتی کامیابی حاصل کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160810/سندھ-میں-منشیات-کیخلاف-ڈیوٹی-غفلت-برتنے-والے-افسران-سخت-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com