0
Tuesday 17 Sep 2024 15:01

غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں پر عراقی مزاحمت کا ڈرون حملہ

غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں پر عراقی مزاحمت کا ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی رژیم کے ایک اہم ٹھکانے پر کامیاب ہوائی حملہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اس نے وادی اردن کے مقبوضہ علاقے میں واقع غاصب صہیونی فوج کے ایک اہم ٹھکانے کو اپنے کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں جاری نسل کشی کے خلاف انجام پایا ہے۔


واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی محاذ نے گذشتہ 11 ماہ سے غزہ کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش