غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں پر عراقی مزاحمت کا ڈرون حملہ
17 Sep 2024 15:01
عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اسنے وادی اردن کے مقبوضہ علاقے میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ٹھکانے پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی رژیم کے ایک اہم ٹھکانے پر کامیاب ہوائی حملہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اس نے وادی اردن کے مقبوضہ علاقے میں واقع غاصب صہیونی فوج کے ایک اہم ٹھکانے کو اپنے کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں جاری نسل کشی کے خلاف انجام پایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1160558