0
Tuesday 17 Sep 2024 13:00

جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے، امریکہ

جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ جان بس نے دورہ پاکستان کے دوران علاقائی استحکام اور اقتصادی امور پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آباد کاری میں مدد پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1160535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش